تاریخی فلسطین کے ۸۵ فیصد حصے پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے
سابق بحرینی وزیر:
نیوزنور ۱۶ نومبر/بحرین کے ایک سابق وزیر نے اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے پر عرب رژیموں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی رژیم کے مسلسل حملے ان ہی تعلقات کا نتیجہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق عرب میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’محمد علی فخرو‘‘نے اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے پر عرب رژیموں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی رژیم کے مسلسل حملے ان ہی تعلقات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم تاریخی فلسطین کے دیگر علاقوں پربھی اپنا قبضہ جمانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تاریخ فلسطین کے ۸۵ فیصد حصے پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے جبکہ۱۵ فیصد حصے پر ہی ۱۴ ملین فلسطینی زندگی گذار رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود غاصب صیہونی رژیم کو ٹرمپ کہ جو فلسطین کے وجود کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں کی بھرپور سیاسی و مالی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی کازکو نابود کرنے کیلئے صیہونی رژیم امریکہ عرب رژیموں کےساتھ مل کر سازشیں کررہے ہیں۔