امریکی پابندیوں کے باوجود سائنسی اوراقتصادی میدانوں میں ایران کی ترقی وپیشرفت جاری رہےگی
ٓذربائیجان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ:
نیوزنور ۱۶ نومبر/آذربائیجان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں کے مسئلے پر امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑ گیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک بیان میں ’’سردار سیلا لوگلو‘‘نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں کے مسئلے پر امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے بیشتر ممالک امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی پیروی نہیں کریں گے۔
انہوں نےکہاکہ عالمی طاقتیں خاص کر چین ،روس اورہندوستان نے واضح طورپر اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کےساتھ اپنی تجارت کو بند کرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی قوم میں امریکہ کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ظالمانہ پابندیوں کے باوجود سائنسی اوراقتصادی میدانوں میں ایران کی ترقی وپیشرفت جاری رہےگی۔
- ۱۸/۱۱/۱۶