صیہونی رژیم فلسطینی مقاومتی تحریکوں کے سامنے بے بس ہے
عراقی مقاومتی گروہ:
نیوزنور ۱۶ نومبر/عراق کے مقاومتی گروہ نے غٖزہ پٹی پر صیہونی رژیم کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ بھی ہورہا ہے علاقے میں اسرائیل کی بربریت اور دہشتگردی کی مثالیں ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی مقاومتی گروہوں نے اپنے ایک بیان میں غٖزہ پٹی پر صیہونی رژیم کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ بھی ہورہا ہے علاقے میں اسرائیل کی بربریت اور دہشتگردی کی مثالیں ہیں۔
بیان میں کہاگیا کہ صیہونی رژیم کے حملوں کے جواب میں اسلامی مقاومتی فورسز کی جوابی کاروائیوں سے صیہونیوں میں خوف وہراس پیدا ہوا ہے جو مقاومتی تحریکوں کی صلاحیتوں کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی مقاومتوں کے جوابی حملے صیہونی رژیم اوراسکے حامیوں کیلئے واضح پیغام ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے منگل کی صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچاس سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے نئے دور میں سرکاری اور رفاہی خدمات کی عمارتوں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریبا گیارہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر 400 میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 2 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۶