نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عبدالبا ری اطوان :

عبدالبا ری اطوان :

حماس کے میزائل حملےغاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں مصروف عرب حکومتوں کیلئے واضح پیغام ہے

نیوزنور15 نومبر/روزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ کے مطابق اسرائیل پر اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے تابڑ توڑ میزائل حملے غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پر لانے والی رجعتی عرب حکومتوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابقایک مختصر مضمون میں ’’عبدالباری اتوان‘‘نے کہاکہ اسرائیل پر اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے تابڑ توڑ میزائل حملے غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پر لانے والی رجعتی عرب حکومتوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ میزائل حملے مقاومتی محاذ کے ایک رکن کی طرف سےعلاقائی رجعتی حکومتوں جو اسرائیل کےساتھ سازشی مذاکرات میں مصروف اور اس کے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں کے خلاف ایک سخت اوراہم ردعمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان میزائلوں حملوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مقاومت ابھی زندہ اورپہلے سے مضبوط ہے اوراس میں علاقائی مساوات کو بدلنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی نام نہاد سنچری ڈیل کو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی کبھی بھی عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل کہ جس کے خون بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی عرب حکومتوں کی کوششوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

 واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے منگل کی صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچاس سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے نئے دور میں سرکاری اور رفاہی خدمات کی عمارتوں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریبا گیارہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق  فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر 400 میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 2 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔


نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی