دیگر ممالک کو اُکسانے کی امریکی پالیسی دنیا کو ایک اور تباہ کن جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے
عرب تجزیہ کار : نیوز نور21 مئی /ایک عرب تجزیہ نگار نے امریکہ کے صدر ٹرمپ
کو عالمی صیہونیت کا سب سے بڑا حامی
قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کو اُکسانے کی امریکہ کی خارجہ پالیسی دنیا کو ایک اورتباہ کن
جنگ کی اوردھکیل سکتی ہے۔ عالمی اردوخبررساں
ادارے ’’نیوز نور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’ابراھیم آلوش‘‘نےامریکہ کے صدر ٹرمپ کو
عالمی صیہونیت کا سب سے بڑا حامی قراردیتے
ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کو اُکسانے کی
امریکہ کی خارجہ پالیسی دنیا کو ایک اورتباہ کن جنگ کی اوردھکیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ
امریکہ سوپرپاؤر ہونے کا دعوےدار
نہیں ہے اس ملک میں روس ،چین اورایران جیسی عالمی طاقتوں کےساتھ ٹکر لینے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کو امریکہ کی جارحانہ اورجانبدار
پالیسی کے نتائج بگھتنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں ہر ایک محاذ پر امریکہ ناکام ہے
جس کی واضح مثال عرب جمہوریہ شام ہے جہاں امریکی صد ر ٹرمپ اپنی ناکامیوں اور
امریکہ کے زوال کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب مہم میں شامی فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ مشرقی شام میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے
کیلئے داعش کا سہارا لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کبھی بھی شامی کردوں اوردیگر فورسز پر انحصار کرکے شام پر
اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرارنہیں رکھ
سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ شام ،عراق اورویت نام میں جو امریکہ کا حشر
ہوا ہے امریکی حکام خاص ٹرمپ اوراس کی انتظامیہ کو اسے سیکھ لینے کی ضرورت ہے۔