فلسطینی مقاومتی تنظیمیں اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار
فلسطینی اسلامی جہاد کے اعلیٰ رکن:
نیوزنور۱۵ نومبر/فلسطینی مقاومتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ رکن نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلٰی رکن’’ محفوظ المنور ‘‘نے دو روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
جہاد اسلامی کے اعلٰی رکن نے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فوجی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ فلسطینیوں نے دو دن کے اندر ہی اسرائیل کو شکست سے دوچار کرکے ثابت کر دیا کہ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اہلکاروں نے اسرائیل کے ایک اہم فوجی افسر کو ہلاک کرکے ثابت کردیا کہ اگر فلسطینیوں کے لئے امن نہیں تو اسرائیلیوں کے لئے بھی امن نہیں۔
جہاد اسلامی کے رکن نے کہا کہ دو روزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی وزیر جنگ کا استعفٰی در حقیقت فلسطینی تنظیموں کی شاندار فتح ہے۔
جہاد اسلامی کے رکن نے سعودی عرب سمیت بعض عرب حکام کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سازش پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے لئے عرب حکام نے آج تک کچھ نہیں کیا اور اس کے بعد بھی ہمیں ان سے کوئی توقع نہیں ۔
محفوظ المنور نے مزیدکہا کہ ہم ایرانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فلسطینیوں کی مقاومت کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون کیا۔