غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی
امام قبلہ اول:
نیوزنور۱۵ نومبر/مفتی اعظم فلسطین نے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک پریس بیان میں مفتی اعظم فلسطین ’’الشیخ محمد حسین‘‘ نے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی ہے۔
موصوف مفتی اعظم نے کہاکہ غزہ پرحملے صہیونی دشمن کے متواتر جرائم میں سے ایک سنگین جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مثال نہیں ملتی کیونکہ صہیونی فوج غزہ پرحملوں میں تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز سے غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں کم سے کم 13 فلسطینی شہیداور 28 زخمی ہوچکے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۵