سعودی رژیم کو اسلحہ کی فراہمی بند کی جائے
امریکی سینٹر:
نیوزنور15 نومبر/امریکہ کے ایک معروف سینٹر نے سعود ی عرب میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاض کو اسلحہ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطر کی خبررساں ایجنسی الجزیرہ نے سینٹر ’’رانپال ‘‘کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریپبلکن اورڈیموکریٹک جماعتوں کو سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر روکنے سے متعلق اقدامات کرنے چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کو ایسے لوگوں جو انسانی حقوق کی پامالیوں اوردہشتگردی کی حمایت میں ملوث ہوں کا دفاع نہیں کرنا چاہئے۔
صحافی خاشقچی کا بہیمانہ قتل اور یمن کے الحدیدہ شہرمیں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رانپال نے کہاکہ یہ سعودی عرب کی جرائم کی مثالیں ہیں اسکے باوجود امریکہ کی طرف سے اس ظالم وجابر رژیم کو سیاسی اور اقتصادی حمایت حاصل ہے ۔