سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی غزہ پر جنگ مسلط کراکے خاشقجی کے قتل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام
مڈل ایسٹ آئی :
نیوزنور۱۵ نومبر/قطر کی ایک ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس راز کو فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخواراور اس دور کے یزیدی ولیعہد محمد بن سلمان کی غزہ پر جنگ مسلط کرکے خاشقجی کے قتل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطری ویب سائٹ ’’مڈل ایسٹ آئی‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار اور اس دور کے یزیدی ولیعہد محمد بن سلمان کی غزہ پر جنگ مسلط کرکے خاشقجی کے قتل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
میڈل ایسٹ نے فاش کیا ہے کہ غزہ پر گذشتہ چند دنوں سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے پیچھے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اس بات پر راضی کرلیا کہ خاشقجی کے قتل سے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے غزہ پر جنگ مسلط کرنا ناگزیر ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی سعودی عرب کے ولیعہد کی رائے قبول کرکے غزہ پر حملہ کردیا جو اسرائیل کے لئے بہت مہنگا ثابت ہوا۔
ادھر فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کو اسلامی کلینڈر سے ختم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔