نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ممتاز بحرینی اسکالر :

نیوزنور15 نومبر/بحرین کے ایک  ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ بحرینی اورسعودی  ڈکٹیٹر حکومت کی طرف سے صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں پوری اُمت مسلمہ کےساتھ غداری کے مترادف ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ محمد خوجستہ‘‘نےکہاکہ بحرینی اورسعودی  ڈکٹیٹر حکومت کی طرف سے صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں پوری اُمت مسلمہ کےساتھ غداری کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے بلکہ سعودی وآل خلیفہ حکمران  کے اس غاصب رژیم کےساتھ دہائیوں سے خفیہ تعلقات برقرار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈکٹیٹر آل خلیفہ رژیم کی طرف سے بحرینی عوام  کیلئے جو مسائل کھڑے کئے جار ہے ہیں اور سیاسی وانسانی حقوق کارکنوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس کے باوجود بحرینی عوام کیلئے مسئلہ فلسطین اولین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بحرینی رژیم کے مسلسل کریک ڈاؤن کے باوجود بحرینی عوام فلسطین کی حمایت میں اپنے مظاہرے جاری رکھے گی ۔

انہوں نے عوامی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خلیجی فارس حکومت کی طرف سے صیہونی رژیم کی حمایت میں ٹویٹس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان ٹویٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حکومتیں غاصب صیہونی رژیم کی ایجنٹ ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پوری اُمت مسلمہ پر یہ حقیقت عیاں ہوچکی ہیں کہ عرب حکمران اسرائیل اور امریکہ کے آلہ کار ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی