بحرین میں فلسطینیوں کے صیہونی قاتلوں کی کوئی جگہ نہیں ہے
جمعیت الوفاق:
نیوزنور15 نومبر/بحرین کی سب سے بڑی حزب اختلاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی قوم یہ اعلان کرتی ہے کہ بحرین میں نیتن یاہو اورصیہونیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سب سے بڑی حزب اختلاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی قوم یہ اعلان کرتی ہے کہ بحرین میں نیتن یاہو اورصیہونیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
الوفاق نے اپنے بیان میں کہاکہ میڈیا رپورٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت نے نیتن یاہو کو بحرین آنے کی دعوت دی ہے جو ایک اشتعال انگیز اقدام ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحرینی عوام بے گناہ فلسطینی عوام کے قاتل نیتن یاہو کو بحرین میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کےساتھ اقتصادی ،تجارتی ،میڈیا اور دیگر قسم کے تعلقات کو بحرینی عوام مسترد کرتی ہے۔
الوفاق نے عرب اوراسلامی ممالک کی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاہی ڈکٹیٹر حکومت کی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کریں۔
- ۱۸/۱۱/۱۵