ملکی صلاحیتوں کے درست استعمال سے معاشی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے
امام خامنہ ای:
نیوزنور۱۵ نومبر/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ملکی صلاحیت اور انسانی قابلیتوں کے صحیح سمت میں استعمال سے معاشی مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی’’ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای‘‘تہران میں انڈونیشیا کے 2018 پیرا ایشین مقابلوں میں حصہ لینے والے معذور ایرانی مرد اور خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ ملکی صلاحیت اور انسانی قابلیتوں کے صحیح سمت میں استعمال سے معاشی مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔۔
آپ نے پیرا ایشیائی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے معذور قومی کھیلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فر مایا کہ معذور کھیلاڑیوں کی کامیابی در اصل ان کی چھپی ہوئی قابلیتوں کا درست سمت استعمال ہے۔
امام خامنہ ای فرمایا کہ اگر ہم ایران کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کریں تو ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کھیلوں کے میدان میں معذور طبقے کی حوصلہ افزائی اور ان کی کامیابی انسانوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کے درست استعمال کی علامت ہے۔
آپ نے معذور قومی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہمیں بالخصوص نوجوان نسل کو آپ سب سے سیکھنا چاہئے چاہئے کسی بھی عمر کے ہوں آپ نے تمغے جیتے اور ہیرو بنے۔
امام خامنہ ای نے فرمایا معذور کھلاڑیوں نے ایک ایسی مثال قائم کردی ہے جس کے تحت اگر ہم انسانوں کے اندر موجود قابلیتوں سے درست استعمال کریں تو یقینا اس سے ترقی اور بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نےمزید فرمایا کہ آج ملک کا بڑا مسئلہ قومی سطح پر قابلیتوں کا اچھی طرح استعمال نہ کرنا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۵