نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسرائیلی وزیر جنگ:

 نیوزنور۱۵ نومبر/اسرائیلی وزیر جنگ اویگڈور لیبرمین نے غزہ سیز فائر معاہدے کے خلاف اپنا استعفیٰ احتجاجاً پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ اویگڈور لیبرمین نے غزہ سیز فائر معاہدے کے خلاف اپنا استعفیٰ احتجاجاً پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے ہیں۔

اسرائیل کے وزیرجنگ نے اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی پارٹی اسرائیل بیتینو وزیراعظم کے ساتھ قائم سیاسی اتحاد سے علحٰیدگی اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ اتوار تک قبل از وقت انتخابات کی تاریخ طے کرلی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اویگڈور لیبرمین کی سیاسی جماعت سمیت حکومتی اتحاد سے علحٰیدگی کے سبب وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں صرف ایک نشست کی اکثریت حاصل رہ گئی ہے جو اس بات کی غماز ہے کہ حکومت سیاسی اور عددی اعتبار سے مشکلات کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق اسرائیل میں انتخابات کا انعقاد نومبر 2019 میں ہونا ہے عالمی سیاسی مبصرین کا مؤقف ہے کہ اویگڈور لیبرمین کے استعفیٰ کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخاب کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا دفاع کیا ہےاور اس فائر بندی پر اسرائیلی وزیر جنگ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور  مستعفی ہونے پر وزارت جنگ کا قلمدان خود نتین یاہو نے سنبھال لیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی