نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

لیبیا پر حملے میں نٹیو نے سلامتی کونسل کو دھوکہ دیا

پنجشنبه, ۱۵ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۱۸ ب.ظ


روسی وزیر اعظم:

 نیوزنور۱۵ نومبر/روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیٹو نے لیبیا پر حملے کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان کو دھوکہ دیا تھا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر پالیرمو میں لیبیا کے بارے میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےروسی وزیراعظم’’ دیمتری میدویدیف‘‘ نے لیبیا پر حملے کو سنگین غلطی قراردیتے ہوئے کہا کہ لیبیا پر حملے میں نٹیو نے سلامتی کونسل کو دھوکہ دیا۔

 روسی وزیراعظم نے کہا کہ لیبیا پر نیٹو کا حملہ سنگین غلطی ہی نہیں بلکہ دنیا کی اخلاقی اور سیاسی قیادت کا دعویٰ کرنے والوں کی جانب سے بولا جانے والے گھناؤنا جھوٹ بھی تھا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے خلاف جو پابندیاں عائد کی تھیں ان کا مقصد تشدد کو روکنا اور حالات کو سازگار بنانا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

 میدویدیف نے کہا کہ روس شروع ہی سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ لیبیا کے معاملے کو اس ملک کے سیاسی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

روسی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیٹو کے رکن ملکوں نے مذاکرات میں مشارکت کے بجائے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایک خود مختار رکن ملک پر فوجی حملہ کیا تھا۔

لیبیا

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی