برطانیہ نے یورپی یونین کو خیر باد کہہ دیا
رپورٹ:
نیوزنور۱۵ نومبر/برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا جس میں برطانوی کابینہ کے 9 سے زائد ارکان نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی مخالف کردی جن میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی شامل تھے جبکہ باقی ارکان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔
علاوہ ازیں رکن یورپی پارلیمنٹ ورہوفسٹاڈ نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کا قریبی رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔
ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 585 صفحات پر مبنی مجوزہ معاہدہ شائع کردیا گیا ہے جس میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل میں روابط کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔
- ۱۸/۱۱/۱۵