نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین :

نیوز نور 21 مئی /لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں تحریک مقاومت کی کامیابیوں اوراسرائیل کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا احمقانہ قدم صیہونی رژیم کی مکمل نابودی کا  سبب بنےگا۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ مہر عبدالرزاق‘‘نےملک کے پارلیمانی انتخابات میں تحریک مقاومت کی کامیابیوں اور اسرائیل کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ کسی بھی طرح کا احمقانہ قدم صیہونی رژیم کی مکمل نابودی کا  سبب بنےگا۔

انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام لبنان میں تحریک مقاومت حزب اللہ کی طاقت کو کمزور کرکے اسلامی مقاومت کو  نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ تمام گروہ، جماعتیں  اورتحریکیں اسلامی مقاومت کےساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں کیونکہ  اکثر رائے دہندگان نے اسلامی تحریک مقاومت کے نظریات کی تائید کی ۔

انہوں نے کہاکہ  حزب اللہ لبنان کی بڑھتی کامیابیوں سے امریکہ ،اسرائیل اور سعودی خوف وحیرت زدہ ہیں۔

انہوں نے حالیہ انتخابات میں  حزب اللہ کی کامیابیوں کو اُمت مسلمہ کے دشمنوں  پر ایک کاری ضرب قراردیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بیروت میں بعض افراد نے غیر اخلاقی اقدامات کئے تاہم لبنانی عوام کی اکثریت  حزب اللہ کا احترام کرتی ہے۔

انہوں نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی نقل وحرکت اورلبنان کے خلاف ممکنہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ غاصب رژیم میں لبنان پر حملہ کرنے کی جراءت نہیں ہے کیونکہ یہ قاتل رژیم آج پہلے سے زیادہ ضعیف ہے۔

انہوں نے کہاکہ خدا کے فضل وکرم سے ہم نے 2000ءا ور2006ء میں غاصب رژیم کو اس کی اصلی اوقات دکھائی ہے اورمستقبل میں لبنان پر کسی بھی طرح کی فوجی جارحیت اسرائیل کی  مکمل نابودی کا موجب بنےگی۔

لبنان

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی