غزہ پر اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے
ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین:
نیوزنور۱۵ نومبر/لبنان کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے غز پر اسرائیل جارحیت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم قراردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’شیخ احمد قیبلان‘‘نے غز پر اسرائیل جارحیت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری اور کٹھ پتلی عرب رژیموں کی خاموشی شرمناک ہے۔
انہوں نے عرب عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی دہشتگردی کے خلاف فلسطین کی حمایت میں کھڑے ہوں۔
ادھر غزہ اور غرب اردن کے عوام غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے مقابلے میں تحریک مقاومت کو ملنے والی کامیابی کا جشن منارہے ہیں ۔
دریں اثنا تحریک مقاومت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن جب تک غزہ کے خلاف اپنی تمام تر جارحانہ کارروائیاں بند رکھے گا وہ بھی فائر بندی پر عمل کرے گی ادھر غزہ میں حکومت فلسطین کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملوں میں کم از کم چوالیس فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۵