اُمت مسلمہ صیہونی رژیم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں متحد ہوجائے
پنجشنبه, ۱۵ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۶ ق.ظ
لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور۱۵ نومبر/لبنان کے ایک اہلسنت عالم دین نے اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والے مقاومتی فورسز کے اہلکارو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمیں متحد ہوکر فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ مصطفی ملص‘‘نے اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والے مقاومتی فورسز کے اہلکارو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمیں متحد ہوکر فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام فلسطینی مقاومتی فورسز کا صیہونی رژیم کے خلاف کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اورتمام مسلمانوں کو آج متحد ہوکر فلسطین کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۵