نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ملت جعفریہ پاکستان  کے سربراہ:

نیوزنور ۱۴ نومبر/ملت جعفریہ پاکستان  کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی جارحیت و سفاکیت کواُمت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان ’’حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی‘‘ نے غزہ پٹی فلسطین پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور مزائیلوں سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پراسرائیلی جارحیت وسفاکیت اُمت مسلمہ کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنااُمت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے  اور جو لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے ہیں اُن کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ یہود و نصاریٰ اُمت مسلمہ کے کبھی دوست نہیں بن سکتے ۔

موسوف سربراہ نے کہا کہ غزہ پٹی پر معصوم بچوں اور شہریوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور مزائیلوں سے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس پراقوام عالم کی خاموشی حیران کن اور اس موقع پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں بنداور زبانیں کیوں گنگ ہو جاتی ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ مارچ سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 200فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں جس میں بچے ، خواتین ، جوان اور بوڑھے بھی شامل ہیں ۔

 انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ، اوآئی سی اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کےلئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں اور ہم فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ خطہ کا پائیدار امن بھی مسئلہ فلسطین سے جڑ ا ہوا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی