سعودی عرب دنیائے عرب کے سینے میں ایک خنجر کی مانند ہے
لبنانی رکن پارلیمنٹ :
نیوزنور 14 نومبر/لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا ئے عرب کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’نواف موسوی‘‘فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیائے عرب کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب دنیا ئے عرب کے سینے میں ایک خنجر کی مانند ہے۔
موصوف قانون ساز نے کہاکہ یہ حقیقت سب پر واضح ہے کہ امریکی حکومت عالمی صیہونیت اوربعض عرب حکومتیں فلسطین کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کرکے فلسطینی قوم کو بے گھر کررہے ہیں۔
انہوں نے امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی تنظیم آر ڈبلیو اے کو مالی امداد روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں کےحق وطن واپسی سے انہیں محروم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمن جنگ پر سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں نے اربوں ڈالر خرچ کرکے صیہونی رژیم کے خلاف ایک اہم مقاومتی فورسز کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ یمنی قوم نے بارہا قابض صیہونی رژیم کے خلاف لڑنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۴