ایران دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شام کا حامی ہے
شامی نائب وزیر خارجہ:
نیوزنور ۱۴ نومبر/شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیر خارجہ ’’فیصل مقداد‘‘دمشق میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور حسین جابری انصاری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام پر جاری آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے ان تمام سالوں میں شام کی بھرپور حمایت کی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شام اپنے اتحادی ممالک کے تعاون کے ساتھ ملک میں قیام امن و استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
فیصل المقداد نے ایران مخالف حالیہ امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں پر شام اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نےمزید اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کی یقینا ًان پابندیوں کے باوجود امریکہ کے سامنے ایرانی قوم مزید مضبوط ہوگی۔
- ۱۸/۱۱/۱۴