شامی عوام ملک کی تعمیر نو کی جنگ میں بھی فتح یاب ہوگی
چهارشنبه, ۱۴ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۳۹ ق.ظ
مصری قانون ساز:
نیوزنور ۱۴ نومبر/مصر کے ایک سینئر قانون سا ز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عرب جمہوریہ شام ملک کی تعمیر نو کی جنگ میں بھی کامیاب ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’ناجی الشہابی‘‘نےکہاکہ شامی عوام جس طرح دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئی ہے اسی طرح وہ اپنے وطن کی تعمیر نو کی جنگ میں کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ شام کے مستقبل کے فیصلے کا حق صرف اورصرف اس ملک کی عوام کو ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مغرب اورصیہونی اتحاد کی طرف سے شام میں مداخلت کا مقصد اس ملک کی اتحاد واستقلال کو نقصان پہچانا تھا تاہم شامی فوج کی استقامت اورہوشیاری سے دشمنوں کی یہ سازشیں ناکام ہورہی ہیں۔