نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


آذربائیجان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار:

نیوزنور ۱۴ نومبر/آذربائیجان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل سے پوری دنیا کے سامنے سعودی رژیم کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’عاقف حیدرعلی‘‘نےکہاکہ جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل سے پوری دنیا کے سامنے سعودی رژیم کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ صحافی کا قتل اوریمن کے خلاف چار سالوں سے جاری وحشیانہ جارحیت سے  عالمی سطح پر سعودی عرب کی پوزیشن کو انتہائی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمال خاشقچی کے قتل اوراس پر عالمی برادری کے سخت ردعمل کے بعد سے سعودی عرب ایک بحرانی صورتحال میں پھنسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت میں نام نہاد عرب اتحاد نے  یمن اورشام میں لاکھوں  بے گناہ افراد کا خون بہایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جمال خاشقچی کے مسئلے سے نہ صرف سعودی عرب بلکہ ان کے اہم اتحادیوں خاص کر امریکہ کی ساکھ داغدار ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی نشانات بھی موجود ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقجی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی