دشمنان اسلام اُمت مسلمہ کےد رمیان اتحاد ویکجہتی سے خوفزدہ ہیں
ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور 13 نومبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام اُمت مسلمہ کےد رمیان اتحاد کی طاقت سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے وہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایران کے کردستان صوبے کے ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ماموستا مصطفی شیر زادی‘‘نے کہاکہ دشمنان اسلام اُمت مسلمہ کےد رمیان اتحاد کی طاقت سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے وہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دین مقدس اسلام جو رحمتوں اور برکتوں کا دین ہے کے خلا ف دشمنوں کی سازشیں مسلسل جاری ہیں ۔
انہوں نے اسلامی اتحاد کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اس عظیم سرمایے کو محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے صوبہ کردستان میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ مختلف اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد سے دشمن خوفزد ہ ہیں ۔
- ۱۸/۱۱/۱۳