شام نے علاقے میں امریکی اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے
لبنانی قانون ساز:
نیوزنور13 نومبر/لبنان کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام نے علاقے میں امریکہ اوراسرائیل کے خطرناک منصوبے کو شکست سے دوچار کرکے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک بیان میں ’’علی فیاض ‘‘نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام نے علاقے میں امریکہ اوراسرائیل کے خطرناک منصوبے کو شکست سے دوچار کرکے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے ذریعے تقسیم کرنے کی امریکی واسرائیلی سازش کو شامی فوج اوراسکے اتحادیوں نے ناکام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیابیوں اور اسرائیل و امریکہ کی ناکامیوں سے علاقے میں ان دونوں شیطانی طاقتوں سے علاقے میں طاقت کا توازن مقاومت کے حق میں تبدیل ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان کی سیکورٹی واستحکام کو صیہونی رژیم سے زبردست خطرہ لاحق اوران خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مقاومتی فورسز کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۳