اقوام عالم ناجائز صیہونی ریاست کے دہشتگردانہ اقدامات کو لگام دے
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان:
نیوزنور نیوزنور 13 نومبر/اسلامی جمہوریہ ایران کی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناجائز صہیونی ریاست کے دہشتگردانہ اقدامات کو لگام دے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی دفتر خارجہ کے ترجمان’’بہرام قاسمی‘‘نےمقبوضہ فلسطین میں گزشتہ دنوں صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلطسیوں کی شہادت بالخصوص فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیم کے کمانڈر کے قتل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم سے ناجائز صیہونی ریاست کے دہشتگردانہ اقدامات کو لگام دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے دنیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی جارحیت اور دہشتگردانہ اقدامات کی فوری روک تھام کے لئے کردار ادا کریں۔
قاسمی نے حالیہ صہیونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ناجائز صہیونی ریاست خطے میں ریاستی دہشتگردی کی عینی مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پشت پناہی، حمایت اور بعض علاقائی ممالک کی خاموشی کی مدد سے صہیونیوں کے القدس پر قبضے، دہشتگردانہ اقدامات اور قتل کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں صہیونی فوج کی فائرنگ و شدید شیلنگ کے باعث قاومتی تنظیم القسام بریگیڈ کے دو کمانڈر سمیت مظاہرہ کرنے والے 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
- ۱۸/۱۱/۱۳