نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جرمن چانسلر:

 نیوزنور نیوزنور 13 نومبر/جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی قوم پرستانہ پالیسیوں نے عالمی اعتراضات اور یورپی اتحادیوں کی ناراضگی میں زبردست اضافہ کردیاہے اور دنیا بھر میں صدر ٹرمپ کے فرسٹ امریکہ کے نعرے کے تباہ کن اثرات کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق جرمن چانسلر ’’انجیگلا مرکل نے پیرس پیس فورم سے خطاب میں نتگ نظری اور تعصب پر مبنی قوم پرستانہ پالیسیوں اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا  کہ دنیا مزید جنگوں اور تنازعات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مونوپولرازم پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو مزید جنگوں اورتنازعات سے بچانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے تسلط پسندی، تشدد اور نسل پرستی و قوم پرستی پر مبنی پالیسیوں کو دنیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اقتدار سبنھالنے کے بعد سے اب تک بہت سے اجتماعی معاہدوں سے امریکہ کو الگ کرلیا ہے اور ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے بھی غیر قانونی طور پر علحٰیدگی اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے مطابق  موجودہ عالمی نظام کثیرالفریقی سیاست پر استوار ہے جو دنیا میں امریکہ کی برتری کی ضمانت فراہم نہیں کرتاٹرمپ نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عالمگیریت کے نظرئے کو مسترد کرتے ہیں اور وطن پرستانہ نظریات کے حامی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عالمی براداری اور امریکہ کے درمیان فاصلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کی اس پالیسی پر نہ صرف امریکہ کے پورپی اتحادی برانگیختہ ہیں بلکہ بہت سے امریکی سیاستداں اور بین الاقوامی ادارے بھی ٹرمپ پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی