نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران کی جوہری سرگرمیاں صاف و شفاف ہیں

سه شنبه, ۱۳ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۵۱ ب.ظ


عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ:

 نیوزنور نیوزنور 13 نومبر/ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران کی دیانت داری کی 13 ویں بار تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائر’’ یوکیو آمانو نے اپنی تیرہویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر اپنے وعدوں  پر عمل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایران یورنیم کی افزودگی کے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے اور عالمی ادارے کو ایران میں تمام جوہری مراکز تک رسائی حاصل ہے۔

 ادھربین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے  کہا کہ آئی اے ای اے کی 13ویں رپورٹ کے مطابق ایران 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے پر پابندی سے عمل کررہا ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کو ایران میں تمام جوہری مراکز تک رسائی حاصل ہے اور اس کے معائنہ کاروں نے تمام سرگرمیوں کا مختلف پہلووں سے جائزہ بھی لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی خلاف ورزیوں کے برعکس ایران نے اب تک جوہری معاہدے سے متعلق کیے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 مئی کو ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علحٰیدگی کا اعلان کیا تھا۔۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی