ضرورت پڑنے پر اپنی فوج کو یمن بھیج دیں گے
عصائب اہل الحق:
نیوزنور 13 نومبر/عراق کی اسلامی مقاومتی تحریک عصائب اہل الحق کے نائب سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر رضاکارفورسز کو یمن بھیج دیا جائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ادی اواد‘‘نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر رضاکارفورسز کو یمن بھیج دیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ سعودی جنگی اتحاد نے یمنی بچوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کا بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کی طرف سے بھی اب تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عام شہریوں کادفاع کرنے کیلئے عصائب اہل الحق اپنی فورسز کو یمن بھیجنے کو پوری طرح آمادہ ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔