آنگ سان سوچی اُمید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہی
ایمنسٹی انٹر نیشنل کے سربراہ:
نیوزنور نیوزنور 13 نومبر/ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ضمیر کی سفیر کا اعزاز واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آنگ سان سوچی روہنگیائی مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکام رہی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ ’’کومی نائڈو ‘‘نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ضمیر کی سفیر کا اعزاز واپس لیتے ہوئے کہا کہ آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکام رہی ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ نے کہا کہ آنگ سان سوچی امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہی اس لئے ان کو 2009 میں دیا گیا ضمیر کی سفیر کا ایوارڈ واپس لیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آنگ سان سوچی کی اعزازی کینیڈین شہریت بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے 15 سالہ گھریلو نظر بندی کے دوران ضمیر کی سفیر کا ایوارڈ دیا گیا تھا تاہم سوچی کو روہنگیا ئی مسلمانوں کی نسل کشی کو نظر انداز کرنے اور خاطر خواہ حل پیش نہ کرنے پر یہ اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۳