نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سعودی صحافی :

نیوزنور نیوزنور 13 نومبر/سعودی عرب کے ایک معروف صحافی کا کہنا ہے کہ  جمال خاشقچی کے قتل کےمسئلے پر محمد بن سلمان امریکہ کی حمایت اور امریکی حکام کو پیٹروڈالرز کی لالچ دےکر خود کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق  ایک مختصر انٹریو میں ریاض مخالف صحافی ’’فواد ابراھیم‘‘نے کہاکہ جمال خاشقچی کے قتل کےمسئلے پر محمد بن سلمان امریکہ کی حمایت اور امریکی حکام کو پیٹروڈالرز کی لالچ دےکر خود کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے بہت سے دستاویزات موجود ہیں جن سے خاشقچی کے قتل میں بن سلمان کی ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔

خاشقچی کے قتل کے کیس سے متعلق ترکی کے مؤقف کے بارے میں انہوں نے کہاکہ انقرہ حکومت اپنی تحقیقات کو مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے  لیکن ان کے پاس ایسے ثبوت اوردستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جرم بن سلمان کے حکم پر انجام پایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ترکی ایک جامعہ رپورٹ کی تلاش میں ہے  لیکن بعض  رپورٹوں کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے حالیہ ترک دورے کےدوران جمال خاشقچی کے قتل سے معلق معلومات حاصل کرنے سےمعذرت کی ۔

انہوں نے کہاکہ بعض سعودی حکام کے سعودی عرب کےساتھ اختلافات ہیں اور وہ محمد بن نائف کے حامی ہیں۔

پاکستانی تجزیہ کار نے کہاکہ بن سلمان نے سعودی عرب کو ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کیا ہے انہوں نے مخالفین کو پابند سلاسل کرکے اقتدار پر اپنی گرفت کو مضبوط کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی نشانات بھی موجود ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقجی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی