نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران مخالف پابندیاں امریکہ کو مزید تنہا کردیں گی

سه شنبه, ۱۳ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۲۶ ق.ظ


بین الاقوامی امور کےپاکستانی تجزیہ کار:

نیوزنور نیوزنور 13 نومبر/بین الاقوامی امور کےایک پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ  ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے ٹرمپ کےفیصلے سے  امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا پڑ جائےگا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق  ایک انٹرویو میں ’’رستم شاہ ‘‘نے کہاکہ ایرانی قوم ایک مضبوط قوم ہے اوروہ حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے امریکہ ایران مخالف پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ یہ پابندیاں غیر منصفانہ ہیں اوراس کا اصل مقصد خطے کو مزید غیر مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے اتحادیوں جو دوسری جنگ عظیم کےبعد 60 سالوں سے امریکہ کےساتھ کھڑے رہے ہیں کے مفادات کو نظرانداز کررہی ہے اور اسے عالمی سطح پر امریکہ مزید تنہائی کا شکار رہےگا۔

انہوں نے کہاکہ  عالمی برادری کو ٹرمپ کے اقدامات کا نوٹس لینےکی ضرورت ہے کیونکہ  ایران جوہری معاہدے اور پیرس ماحولیاتی معاہدے کو سبوتاژ  کرنے کی کوششیں ٹرمپ کی عادت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس  امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے وسائل،تعلیم یافتہ  قوم  اوراتحادی موجود ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بے اثر ہونگی کیونکہ دنیا کے اکثر ممالک ان پابندیوں کو مسترد کرچکے ہیں ۔

انہوں نے ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو باعث تشویش قراردیتے ہوئے کہاکہ اس کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ امریکہ ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اربوں ڈالر کے ہتھیارفروخت کررہا ہے اس لئے وہ علاقے میں کشیدگی کو ہواد ےرہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی