یمنی قوم نے سعودی جنگی اتحاد اور عالمی استکباری قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے
یمنی شیعہ عالم دین:
نیوزنور12 نومبر/یمن کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ یمنی قوم نے سعودی جنگی اتحاد کہ جسے استکباری قوتوں کی حمایت حاصل ہے کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’سید حسن علی‘‘نےکہاکہ یمنی قوم نے سعودی جنگی اتحاد کہ جسے استکباری قوتوں کی حمایت حاصل ہے کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں امن سے متعلق امریکہ سمیت سعودی جنگی اتحاد کے دیگر حامیوں کی باتیں یمنی قوم کے مقاومت کی کامیابی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نےیمن کے دشمنوں کو جدید اقسام کے ہتھیار فراہم کئے ہیں اس کے باوجود وہ یمنی قوم کے عزم وارادوں کو توڑنے میں ناکام رہا ہے اس لئے آج یہ استکباری قوتیں پسپائی اختیار کرتے ہوئے امن کی باتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے یمن میں رونما ہونے والے انسانی المیہ پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یمن آج سنگین انسانی بحران سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ا قوام متحدہ نے خود یمنی بحران کو ایک بدترین انسانی المیہ قراردیا ہے جبکہ یونیسف نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی جنگی اتحاد کی مجرمانہ کاروائیوں کی وجہ سے ہر سال ہزاروں یمنی بچے ہلاک ہورہے ہیں۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۱۱/۱۲