امریکی کاغذی گھوڑے ایرانی رفتار کو روک نہیں سکتے
چینی ٹی وی:
نیوزنور12نومبر/چین کی ایک ٹی وی چینل نے ایران مخالف حالیہ امریکی پابندیوں کو کاغذی پابندی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران اور دنیا کے سامنے ان پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چینی ٹی وی چینل ’’یو ٹی وی‘‘جس کی رپورٹس زیادہ تر توانائی کے امور پر شائع ہوتی ہیں نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ دنیاتیل پر پابندیوں کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اسی لئے امریکہ کی کاغذی پابندیاں بے اثر ثابت ہوں گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب امریکہ کی معاشی پابندیوں سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور جہاں تک تیل پابندیوں کی بات ہے یقیناًٍ ان سے عالمی تیل مارکیٹ متاثر نہیں ہوسکتی۔
یو ٹی وی کے مطابق ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علحٰیدگی کے بعد اس نے بڑے پیمانے پر ایران پر پابندیاں عائد کیں لہذا گزشتہ دنوں پابندیوں کے دوسرے مرحلے میں کوئی نئی بات نہیں تھی اور نہ ہی امریکہ اس سے اپنی خواہش تک پہنچ سکتا ہے۔
چینی ٹی وی نےاپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکہ نے خود دوسرے ملکوں کو ایران سے تیل لینے پر چھوٹی دی رکھی ہے جس سے پابندیاں بےاثرثابت ہورہی ہیں اور امریکہ کو اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ وہ ایرانی تیل کی فروخت کو صفر تک نہیں لاسکتا۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کے تجربات کی بدولت معاشی اور تیل پابندیوں کا اچھی طرح نمٹنا جانتا ہے اسی وجہ سے حالیہ امریکی پابندیوں کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔
چینی ٹی وی نے مزید کہا کہ ایران کئی برسوں سے پابندیوں کا مقابلہ کرتا آرہا ہے جس سے اسے مؤثر تجربہ حاصل ہوا ہےاور ایران نے دشوار ترین صورتحال میں بھی قومی اتحاد کے ساتھ بڑی آسانی سے ان مشکلات پر قابو پالیا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۲