واشنگٹن اورتل ابیب حکومت کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے
روزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ:
نیوزنور12 نومبر/عرب دنیا کے ایک کہنہ مشق سیاسی تجزیہ کار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ امریکہ میں حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی فتح اور پیرس میں روسی صدر سے ملاقات کی صیہونی وزیر اعظم کی درخواست کو مسترد کیا جاناواشنگٹن اورتل ابیب کے زوال کی علامت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالباری اتوان‘‘نے کہا کہ امریکہ میں حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی فتح اور پیرس میں روسی صدر سے ملاقات کی صیہونی وزیر اعظم کی درخواست کو مسترد کیا جاناواشنگٹن اورتل ابیب کے زوال کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلاشبہ گذشتہ ہفتہ سے امریکی واسرائیلی حکومتوں کی زوال کا آغاز ہوچکا ہے اور حالیہ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ذلت آمیز شکست ٹرمپ کیلئے ایک ذبردست دھچکا ہے۔
انہوں نے پیرس میں روسی صدر ولاد میر پوتن کی طرف سے دوطرفہ ملاقات کی نیتن یاہو کی درخواست کو مستر دکئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ صیہونی وزیر اعظم جو مسئلہ شام پر روس کےساتھ اپنے اختلافات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیلئے ایک ذبردست دھچکا تھا۔
انہوں نے امریکی وسطی مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ کی طرف سے سی این این رپورٹر کی تذلیل کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے اس طرح کا رویہ اختیار کرکے ان انتخابات میں اپنی شکست کا اعتراف کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں منعقدہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ایوان زیرین میں اکثریت حاصل کرلی جبکہ ٹرمپ کی جماعت رپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان کے انتخابات میں شکست سے دوچار ہوناپڑا۔
- ۱۸/۱۱/۱۲