نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف امریکی تجزیہ  کار:

نیوز نور 21 مئی /بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے  عرب جمہوریہ شام پر صیہونی جارحیت کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس ایران صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دیں گے تو یہ غاصب ریاست کچھ ہی گھنٹوں میں مکمل نابود ہوجائےگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نے عرب جمہوریہ شام پر صیہونی جارحیت کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ اگر روس ایران صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دیں گے تو یہ غاصب ریاست کچھ ہی گھنٹوں میں مکمل نابود ہوجائےگی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شرمناک کردار ادا کیا ہے  امریکہ کے  سیاستدان اوریہودی لابی  مسلم ممالک  کو دہشتگردی کا شکاربنانے کے حامی رہے ہیں ۔

انہوں نے  شام میں  امریکہ کی  غیر قانونی فوجی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ  امریکہ  ابھی بھی دمشق مخالف دہشتگردوں کی مالی حمایت اورتربیت کررہا ہے اوراس کےبرعکس ایران اورروس دمشق میں دعوت پر اس عرب ملک کو سعودی وہابی  دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے  سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سات سالوں کےدوران تکفیری وہابی دہشتگرد کہ جنہوں نے لاکھوں شامیوں کا قتل کیا ہے کو  سعودی عرب ،اسرائیل اورواشنگٹن نہ صرف مالی واسلحہ جاتی حمایت کرتے رہے ہیں بلکہ  انہیں طبعی سہولیات بھی فراہم کرتے رہے ہیں لیکن  بدقسمتی سے امریکہ کی عوام  اس حقیقت سے ناآشنا ہے۔

 ان کا ماننا ہے کہ  امریکی فورسز شام میں دہشتگردی کا مقابلہ  نہیں کررہی ہےجبکہ اصل میں شام میں ان کا مشن  دمشق مخالف تکفیری گروہوں کو اسلحہ وتربیت دے کر  شامی عوام کا قتل عام اور بشارالاسد کی حکومت کو گرانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ  ایران اورروس اس عرب ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اس کی تعمیر نو میں اہم کردار کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران ،روس اورخود شام نے  اس غاصب رژیم کی جارحیت کا بھی جواب نہیں دیا ہے اگر تینوں ممالک  اس غاصب رژیم کی جارحیت کاجواب دیں گے تو یقینی طورپر چند گھنٹوں میں اس رژیم کا مکمل طورپر خاتمہ ہوجائےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی