نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


لبنانی تجزیہ کار:

 نیوزنور12نومبر/لبنان کے ایک تجزیہ کار نے کہا ہےکہ امریکہ کا مقصد فقط ایران کے میزائیل سسٹم پر مذکرات کرنا نہیں ہے بلکہ امریکہ ایران کے مضبوط دفاعی نظام جو کہ اس ملک کی دفاع کا ضامن ہے اس دفاعی نظام پر مذاکرت کرنا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تجزیہ کار’’ڈاکٹر امین حوطات‘‘ نے لبنان میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہاکہ امریکہ کی نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو فلسطین کی حمایت سے روکنا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ کو ان پابندیوں سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرف سے ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کی بنا پر یہ پابندیان بے اثر ثابت ہورہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ سے وعدہ کیا تھا کہ ایران کی کمی کو پورا کرے گا چاہے جتنا بھی نقصان برداشت کرنا پڑےلیکن سعودی عرب ایسا نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مقصد فقط ایران کے میزائیل سسٹم پر مذکرات کرنا نہیں ہے بلکہ امریکہ ایران کے مضبوط دفاعی نظام جو کہ اس ملک کی دفاع کا ضامن ہے پر مذاکرات کرنا ہے کیوں کہ یہی نظام باعث بنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے ڈرتے ہیں۔

لبنانی تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ امریکہ ایران سے چاہتا ہے کہ ایران 40 سالوں کے دوران خطے میں حاصل کی جانے والی اسٹریٹجک طاقت کو امریکہ کے حوالے کردے تاکہ اس خطے میں وہ اپنی من مانی کرسکے اور مسلمانوں بالخصوص فلسطینی مسلمانوں کا کوئی  یار و مددگار  باقی نہ رہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی