نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

مسلئہ فلسطین پوری مسلم دنیا کی امنیت کا مسئلہ ہے

دوشنبه, ۱۲ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۵۱ ق.ظ


علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے سابق سربراہ :

نیوزنور12نومبر/علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے سابق تربیتی و ثقافاتی امور کے سربراہ نےکہا ہے کہ اسلامی  جمہوریہ ایران نے فلسطین کے مسئلے کو عربی و قومی مسئلہ سے نکال کر اسلامی مسئلہ کے طور پر روشناس کروایا ہے تاکہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ پوری اُمت مسلمہ کر سکے

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے سابق تربیتی و ثقافاتی امور کے سربراہ ’’محمد باقر خرشاد‘‘ نے کہا کہ وحدت کانفرنس کا محور مسئلہ فلسطین ہے اور صہیونی حکومت کے تسلّط 70 سال گذر جانے کے بعد آج جس قدر مسئلہ فلسطین کی اہمیت ہے اور اس دینی مسئلہ کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے ایسی ماضی میں نہیں تھی کیوں کہ اس وقت امریکہ کی موجودہ حکومت نے سنچری ڈیل جیسی سازش تیار کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا مسئلہ فلسطین پوری مسلم دنیا کی امنیت کا مسئلہ ہے اگر ٹرمپ عرب ممالک کو ملا کر زور اور زر کے بل بوتے پر فلسطین کے مسئلہ کو دوسری سمت لے جاتا ہے تو اسلامی ممالک کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔

محمد باقر خرشاد نے مزید کہاکہ ایران نے فلسطین کے مسئلے کو عربی و قومی مسئلہ سے نکال کر اسلامی مسئلہ کے طور پر روشناس کروایا ہے تاکہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ پوری اُمت مسلمہ کر سکے اور مسلمان اس کی اہمیت کو دینی مسئلہ کے طور پر محسوس کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی