ایران پر امریکی پابندیاں خطے اور دنیا کو خون میں نہلانے کا گھناؤنا منصوبہ ہے
پاکستانی اخبار:
نیوزنور12نومبر/ایک مشہور پاکستانی اردو اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ایران مخالف حالیہ امریکی پابندیاں کسی اصول، قانون، ضابطے یا اخلاقی تقاضے کا جواز نہیں رکھتیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشہور پاکستانی اخبار’’نوائے وقت‘‘ میں شائع ہونے والے مضمون امریکی پابندیوں اور ایران کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے اصل مقاصد مالی سے بڑھ کر کچھ اور بھی ہیں امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کو مالی طور پر کمزور کرکے اس کے اندر افراتفری پھیلائے۔
مضمون کے مطابق ایران پر نیا وار کردیاگیا ہے. اصل اہداف مالی سے بڑھ کر کچھ اور بھی ہیں ایران کو مالی طورپر کمزور کرکے اسکے اندر ایسی افراتفری پھیلانا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ اور اسکے حواری بالخصوص ناجائز بچہ، قابض صہیونی ریاست ایران کا کلیجہ چبا کر قدیمی روائت پوری کرنے کی خواہش پوری کرلےاور یہ تمنا اس خطے اور دنیا کو خون میں نہلانے کا نیا گھناؤنا منصوبہ ہے۔
اخبار کے مطابق تازہ ترین اقدام کے تحت جو ملک ایران کے ساتھ لین دین معاملات کرے گا اس کو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہئےلیکن روس اور چین نے اس امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے امریکہ کی جانب سے روس اور چین کے ساتھ اس تازہ محاذ آرائی پر پوری دنیا کو ایک نئے خوف نے جکڑ لیا ہے اور نتائج پر سوچ وبچار جاری ہے۔
مضمون کے مطابق بدتمیز ٹرمپ اپنی ناقابل یقین انتخابی فتح سے قبل اس امر کا ببانگ دہل اظہارکر رہے تھے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کردیں گےیہ معاہدہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین نے 2015ء میں ایران کے ساتھ کیا تھا اب وہ بلاجواز یا کسی قانونی خلاف ورزی کو ثابت کئے بغیر اس معاہدے کو ختم کرچکے ہیں اب نیا وار تازہ پابندیوں کی صورت میں کیا گیا ہے نجانے امریکی پاگل پن کی کون کون سی نئی جہات سامنے آنے کو ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی پابندیوں سے ایران کے اندر بے روزگاری، افراط زر، قیمتوں میں اضافے سمیت بہت سارے وہ اثرات مرتب ہونے کی پیشگوئیاں کی جارہی ہیں جو اس سرمایہ دارانہ نظام کا لازمی نتیجہ ہیں لیکن ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہزاروں سال سے نشیب و فراز سے ہوتا آیا ہےاوراس سے قبل بھی ایران نے متعدد بار پابندیوں کو سہا ہے، اس کا سامنا کیا ہےایرانی عوام اپنے وقار کو کسی مغرور کے قدموں پر نچھاور کرنے کو تیار نہیں کیونکہ انہوں نے انتہائی مشکل ترین حالات میں نہ صرف گزارا کیا بلکہ عالمی استعمار کی انتہائی اوچھی حرکت، ننگے حملوں اور طاقت کے بے محابہ استعمال کو بھی اپنے خلاف مسلسل ناکام بنایا ہے جو یقینی طور پر دشمنوں کو ہر مرتبہ حیرت میں ڈالنے کا باعث بن جاتا ہےاورایرانیوں نے نہ صرف داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر اپنے وقار کا دفاع کیا ہے بلکہ وہ مسلسل آگے ہی بڑھتے رہے ہیں اوراسی لئے بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت امام خمینی ؒ نے کہا تھا شاید میں امریکی ذلت نہ دیکھ سکوں لیکن یاد رکھنا امریکی شان و شکوہ خلیج فارس میں ڈوب جائے گا۔
- ۱۸/۱۱/۱۲