دہشتگردی پر شامی فوج کی حتمی فتح قریب ہے
لبنانی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ:
نیوزنور ۱۰ نومبر/لبنانی دیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی مسلسل کامیابیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار الاسد کی قیادت میں شامی فوج میں تکفیری دہشتگردوں اور اُن کے مغربی آقاؤں کو شکست دینے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’طلال ارسلان‘‘نے ایک بیان میں دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی مسلسل کامیابیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار الاسد کی قیادت میں شامی فوج میں تکفیری دہشتگردوں اور اُن کے مغربی آقاؤں کو شکست دینے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے صوبہ صویدا میں داعش کے چنگل سے دسیوں عام شہریوں کو آزاد کرا نے کے شامی فوج کے کامیاب آپریشن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائی عالمی دہشتگردی کو شکست دینے میں شامی فوج کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آپریشن سے شامی فوج نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشتگردی پر اُن کی حتمی فتح قریب ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۰