نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شیعہ علماء کونسل لبنان کے سربراہ :

 نیوزنور ۱۰ نومبر/شیعہ علماء کونسل لبنان کے سربراہ نے غاصب صیہونیت سے بڑھا نےے والے ہر قسم کے تعلقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے اہل یمن و فلسطین کی مدد کرنے کی تاکید کیہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل لبنان کے سربراہ ’’آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان ‘‘نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء اور رسولوں خصوصا حضرت محمد مصطفی (صلی الله علیه و آله و سلم) کی تعلیمات کی بازگشت ضروری ہے ۔

انہوں نےعالم اسلام کے لیڈران اور رہبروں کو دنیا کے مظلوموں کی فریاد رسی کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے حق و باطل کے مقابلہ کی وجہ سے فلسطینیوں کی مظلومیت اہم ہے جس پر توجہ بہت ضروری ہے  ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں یمن کے مسئلہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہ و ذمہ دار افراداہل یمن و فلسطین کی مدد کریں  وہاں پھلینے والی بھوک مری اور بیماریوں کے علاج کی کوشش کریں کیونکہ یمنیوں کو جنگ و بھوک مری میں تنہا چھوڑنا غیر انسانی عمل اور نامناسب ہے ۔

انہوں نے جمعیت الوفاق اسلامی بحرین کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی و انسانی حقوق کے سرگرم افراد کے سلسلہ میں حکومت آل خلیفہ کے حالیہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم  بحرینی عوام اور وہاں کے سیاسی رہبروں کے حق میں انجام پانے والے آل خلیفہ کے اقدامات کی شدید مذمت کرتےہیں ۔

آیت الله قبلان مزیدنے لبنان کی موجودہ مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیتیں جلد از جلد قومی حکومت تشکیل دے کر لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی