نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسلامی تعاون تنظیم :

نیوزنور19مئی/اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے ایک بین الاقوامی فورس اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی طرف سے احتجاج کرنیوالے 60سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ستائیس سو کو زخمی کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے ایک بینالاقوامی فورس اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تنظیم نے عالمی برادری اور سیکورٹی کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے اعلامیے میں کہاکہ اسرائیل نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی آڑ میں اس ظلم وستم کاارتکاب کیا۔

او آئی سی کےسیکرٹری جنرل یوسف العثمان اور فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران تمام او آئی سی رکن ممالک میں فلسطینیوں کیلئے ایک امدادی مہم چلائی جائے گی۔

فلسطین کے وزیراعظم رمی حمداللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی بین الاقوامی اور آزادانہ تحقیقات پرزوردیاہے۔

پاکستانی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اسرائیل تنازعہ سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کیاجائے۔

انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کےخلاف جارحانہ مظالم کی شدید مذمت کرتاہے۔

سربراہی اجلاس سے خطاب میں فلسطین پراسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے جاری رہنے کوعالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی  کہا  کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی عالمی امن و صلح اور بین الاقوامی قوانین کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

 صدر حسن روحانی نے  کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطین میں جنگی اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے انسانی عزت اور کرامت کو پامال کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو خطے میں مضبوط اور طاقتور بنانا چاہتا ہے لیکن اسلامی ممالک  باہمی اتحاد کے ذریعہ اسرائیل کا بھر پور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مسلم ممالک آپسی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعہ اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے مزید امریکہ کے سفارتخانہ کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کو عالمی قوانین کی کھلی  خلاف ورزی قراردیتے ہوئے مزیدکہا کہ امریکہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکہ اسرائیل کو گرین سگنل دے کر فلسطینیوں کے مصائب ومشکلات میں اضافہ کررہا ہے۔

فلسطین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی