ایرانی عوام نے امریکہ کو ہر میدان میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے
امام جمعہ تہران:
نیوزنور ۱۰ نومبر/ ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے عسکری، معاشی اور ثقافتی محاذ پر ایرانیوں کا مقابلہ کیا مگر ایرانی عوام نے ہمیشہ فتح حاصل کی اور امریکہ کے حصے میں ہمیشہ شکست آئی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ ’’کاظم صدیقی‘‘نے کہا کہ امریکہ نے عسکری، معاشی اور ثقافتی محاذ پر ایرانیوں کا مقابلہ کیا مگر ایرانی عوام نے ہمیشہ فتح حاصل کی اور امریکہ کے حصے میں ہمیشہ شکست آئی۔
انہوں نے ایران کے خلاف امریکی دھکمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 40 سالوں سے ایران کو توڑنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرکے علحٰیدگی پسندوں کی حمایت کی، ایرانیوں پر جنگ مسلط کی، ہمارے طیاروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، صدام کو ایران کے سامنے لایا اور آخر میں اس نے ہمارے علاقے طبس میں بھی دراندازی کی مگر وہ جس طرف سے بھی آیا اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ایرانی نوجوانوں نے انقلاب کی فتح کے کچھ ہی مہینے کے بعد تہران میں نام نہاد امریکی سفارتخانے جو در اصل جاسوسی کا اڈہ تھاپر قبضہ کرلیا اور اس جد و جہد میں امریکی سفارتکاروں اور جاسوسوں کو حراست میں لے لیا جس سے دنیا میں امریکی عزت خاک میں مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا ایران 40 سال پہلے سے زیادہ طاقتور ہےہم عسکری، دفاعی اور علاقے میں مضبوط ہوئے ہیں مگر امریکہ ہر لحاظ سے زوال کا شکار ہے۔
علامہ صدیقی نے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکہ کے منفی عزائم اور پروپیگنڈوں سے ایرانی عوام کا عزم متاثر نہیں ہوگا بلکہ ایران کی طرح دنیا کی دوسری اقوام کی امریکہ سے نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔