ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے گذشتہ چوبیس سالوں سے غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات قائم ہیں
شنبه, ۱۰ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۲۴ ب.ظ
سرگرم بحرینی انسانی حقوق کارکن:
نیوزنور ۱۰ نومبر/بحرین کے ایک سرگرم انسانی حقوق کارکن نے کہا ہے کہ دکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے چوبیس سال قبل ہی قدس کی قابض صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات کو معمول پر لانا شروع کردیاتھا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’باقر درویش ‘‘نےکہاکہ دکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے چوبیس سال قبل ہی قدس کی قابض صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات کو معمول پر لانا شروع کردیاتھا ۔
انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ رژیم کےساتھ صیہونی رژیم کےساتھ دہائیوں سے خفیہ تعلقات برقرار ہیں تاہم ۲۰۰۹ء میں ان تعلقات کو افشاء کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ ر ژیم کی طرف سے غاصب اسرائیل کو ایک ریاست کے طورپر تسلیم کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کےساتھ تعلقات ا ستوار کرکے بحرین کے ڈکٹیٹر شاہی خاندان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔