ایران جوہری معاہدے کے مسئلے پر امریکہ کو اپنےہی اتحادیوں نے تنہا کردیا ہے
عبدالباری اتوان:
نیوزنور ۱۰ نومبر/عرب دنیا کے ایک کہنہ مشق سیاسی تجزیہ کار وروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں ناکامی سے دوچار ہونگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالباری اتوان‘‘نے کہاکہ ماضی کی طرح امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں ناکامی سے دوچار ہونگی۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک بڑا امتحان ہے اور عالمی برادری کی طرف سے ان پابندیوں کے خلاف ردعمل اس بات کا مظہر ہے کہ ان پابندیوں کےناکام ہونے کے امکانات کامیاب ہونے سے کئی زیادہ مضبوط ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی نئی پابندیوں سے خود امریکی اتحادیوں کو نقصان ہوگا اسے تیل کی قیمتوں میں اضافےسے امریکہ کے یورپی اتحادی زیادہ متاثر ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ ان پابندیوں کا اسلامی جمہوریہ ایران پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ایران ان پابندیوں کو اپنے فوائدے کیلئے استعمال کرےگا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ایران مخالف اقدامات سے مشرق وسطیٰ اوردنیا میں امریکہ کے دشمنوں کی فہرست میں اضافہ ہوگا۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایران مخالف پابندیوں کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کو کم رکھنے کی غرض سے ایران کے تیل پر بتدریج پابندیاں عائد کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے واضح طور پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے آٹھ ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کے لئے مستثنی کر دیا ہے - ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد بھی اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ملکوں برطانیہ ، فرانس، جرمنی، چین اور روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہیں گے اور ایران کے ساتھ تجارت کرتے رہیں گے اور ایرانی تیل بھی خریدتے رہیں گے۔