امریکہ کے پاس ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے
اسٹریٹجک امور کے پاکستانی تجزیہ کار:
نیوزنور ۱۰ نومبر/اسٹریٹجک امور کے ایک پاکستانی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اسلامی جمہوریہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’جاوید حسین‘‘نےکہاکہ امریکہ کے پاس اسلامی جمہوریہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران جامع مشترکہ ایکشن پلان پرمکمل طورپر عمل پیرا ہے اس لئے ٹرمپ کا فیصلہ اس معاہدے کے خلاف ایک بڑا دھچکا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سےاُٹھائے جانے والے نئے اقدامات انتہائی غیر معقول ہیں اور یہ ممکنہ طورپر اس تاریخی معاہدے جو ایک دہائی کے عرصےسے زیادہ مذاکرات کا ثمر ہے کیلئے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے جس کی آئی ای اے نے بھی بارہا اپنی رپورٹوں میں تصدیق کی ہے اس لئے امریکی صدر کےپاس اسلامی جمہوریہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی عالمی برادری کی طرف سے مذمت کی جارہی ہے واشنگٹن انتظامیہ کیلئے بہتر ہوتا کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کرتی ۔
انہوں نے کہاکہ پابندیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا خود پر انحصار بڑھ گیا ہے جو طویل مدت میں اس ملک کے مستقبل کیلئے اچھا ہے۔
تجزیہ نگار نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اورعوام امریکی پابندیوں سے پیدا ہونے والی چلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ پانچ جمع ایک کےساتھ ایران کا جوہری معاہدہ تہران اوربین الاقوامی برادری کے درمیان اقتصادی روابط کو قائم کرنے کیلئے ایک بہترین معاہدہ تھا ۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی مکمل پاسداری عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۰