امریکہ عرب نیٹو کے نام پر عرب حکومتوں کے خزانے لوٹ کر انہیں دیوالیہ کرنا چاہتا ہے
المانیٹر:
نیوزنور ۱۰ نومبر:لبنان کے ایک موخراخبار نے اپنے ایک مختصر تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ عرب نیٹو کے نام پر عرب حکومتوں کے خزانے لوٹ کر انہیں دیوالیہ کرنا چاہتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’المانیٹرر‘‘ اپنے ایک مختصر تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ عرب نیٹو کے نام پر عرب حکومتوں کے خزانے لوٹ کر انہیں دیوالیہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اپنے عرب اتحادی فورسز کیلئے امریکہ کی حمایت محض عرب حکومتوں کواربوں ڈالر کے ہتھیار فروختت کرنے تک محدود ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ امریکہ جن علاقائی ممالک کو نام نہاد عرب نیٹو میں شامل کرنے کاارادہ رکھتا ہے ان کے درمیان وسیع اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی واضح مثال مصر ،اردن ،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ فوجی مشقیں کہ جن میں قطر کو شامل نہیں کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے نام نہاد نیٹو کے قیام کے منصوبےکے نفاذ کو آئندہ جنوری تک منسوخ کردیاگیا ہے جس میں ممکنہ طورپر مزید تاخیر ہوگی۔
المانیٹرنے ٹرمپ کے عرب نیٹو منصوبے کو عملانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ اس نام نہاد اتحاد کو محض اورمحض عرب حکومتوں کو ہتھیار فروخت کرنے تک محدود ہے جبکہ اس اتحاد کو یقینی طورپر امریکی ٹیکس دہندگان کی طرف سے کوئی مالی امداد حاصل ہونے والی نہیں ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۰