نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تحریک انصا راللہ یمن کے ترجمان :

نیوزنور ۱۰ نومبر/ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں جارح سعودی عرب کی جنگ کی آگ امریکہ کے کہنے پر بھڑکائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود جنگ کے میدان میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کو کامیابی مل رہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان ’’محمدعبد السلام‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ جنگ کے محاذوں پر صورتحال کسی بھی لحاظ سے تشویش کا باعث نہیں ہےاور یمن کے عوام اپنے ملک اور وطن کے دفاع کے لئے دنیا کے طاقتورترین ملکوں سے نبرد آزما ہیں۔

انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ جارح دشمن ہی مغربی علاقے الحدیدہ میں حالیہ جنگ کے نتائج کی ذمہ دار ہےکیونکہ دشمن الحدیدہ صوبے میں رہائشی علاقوں اور بنیادی شہری تنصیبات کو تباہ و برباد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ یمن میں جو جنگ جاری ہے وہ امریکہ کے ہی کہنے پر ہے۔

انہوں نے یمن کی جنگ میں امریکی ہتھیاروں کےسعودی عرب کے ذریعے غلط استعمال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جتنے بھی جرائم انجام پارہے ہیں ان سب کا ذمہ دار امریکہ ہے اور واشنگٹن کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہےکیونکہ سعودی عرب علاقے میں امریکی اور اسرا‏ئیلی ہتھیاروکا سب سے بڑا خریدار ہے۔

دریں اثنا یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکےکہا ہے کہ یمن کے مغربی ساحلوں پر تازہ لڑائیوں میں  شدت کے دوران اب تک ایک ہزار جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں یمن کی مسلح افواج نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج کے لئے سپلائی لائن جبلیہ اور التحیتا کے علاقوں میں چار جانب سے کاٹ دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکہ فرانس اور برطانیہ کی مدد سے  یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور خاص طورپر الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے گذشتہ تیرہ جون سے اپنے حملے تیز کردئے ہیں لیکن اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو کسی طرح کی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

واضح رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ یمن کی ایسی واحد بندرگاہ رہ گئی ہے جس کے ذریعے یمن کے مظلوم اور محصور عوام کو انسان دوستانہ امدادپہنچائی جاسکتی ہے اور سعودی عرب اس پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہےاس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے شہر مقبنہ میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کو پسپا کردیا ہے اس کارروائی میں بھی جارح سعودی اتحادیوں کے بہت سے فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی