امریکہ ہر با ضمیر انسان کا ازلی دشمن ہے
امریکی یونیور سٹی :
نیوزنور ۰۹ نومبر/ایک امریکی یونیور سٹی نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دہشتگردی کے نام پر امریکہ نے مسلم ممالک کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں اب تک 5 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی’’ براؤن یونیورسٹی‘‘ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں اب تک پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں پاکستان، افغانستان اور عراق میں ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عراق میں لگ بھگ 182272 سے 204575 کے درمیان عام شہری ہلاک ہوئے اور افغانستان میں 38480، جبکہ پاکستان میں 23372 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان میں 70000 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بعض دیگر اعداد و شمار کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 65000 پاکستانی، 147000 افغانی اور 268000 عراقی ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک شدہ افراد کی اصل تعداد شاید کبھی سامنے نہ آسکے لیکن اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار سے 5 لاکھ 7 ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے مسلمان ملکوں کے خلاف ایک نا ختم ہونے والی جنگ شروع کر رکھی ہے جسے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا نام دیا گیا ہے اس یکطرفہ جنگ میں دہشتگرد قرار دئیے گئے بہت سے لوگ عام شہری بھی ہیں اور امریکہ کسی بھی شخص،اہم شخصیت اور اعلٰی عہدیدار کو جو امریکی پالیسی کے خلاف ہو اور ضمیر کی آواز پر لبیک کہے اسے دہشتگرد کا نام دے کر موت کی نیند سلا دیتا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۹