امریکہ اور برطانیہ کا محمد بن سلمان کو ولیعہدی سے برطرف کرنے پر اتفاق
البناء اخبار:
نیوزنور08نومبر/لبنان کے ایک مشہوراخبارنے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کو ولیعہدی سے ہٹانے اور اس کی جگہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو ولیعہد بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق البناء اخبار نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کو ولیعہدی سے ہٹانے اور اس کی جگہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو ولیعہد بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
اخبار نے یورپی اعلی حکام کے حوالے سے لکھا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان عنقریب ڈوبنے والے ہیں اور خاشقجی کے خون میں سعودی عرب کے غرق ہونے کا بھی امکان ہے ۔
یورپی اعلی اہلکار نے فاش کیا ہے کہ محمد بن سلمان کو تمام سیاسی، سکیورٹی اور فوجی عہدوں سے ہٹا کر جبری طور پر نظر بند کیا جائےگا۔ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا وزیر دفاع اور ولیعہد بنایا جائےگا اور محمد بن نائف کو نائب ولیعہد مقرر کیا جائےگا۔اس علاوہ دیگر اہم امور بھی سعودی عرب میں انجام پذیر ہوں گے جن میں اٹارنی جنرل سعود المعجب کی برطرفی بھی شامل ہے۔